ایران کا پاکستان پر میزائل حملہ دو بچے جاں بحق اور تین زخمی

Iran Attack On Pakistan Province Balochistan 

اسلام وعلیکم دوستو 

ایران کی جانب سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان پر میزائل فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہو گئیں ان حملوں کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان حالات کشیدگی کی طرف بڑھ رہے ہیں. پاکستان نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کو وارننگ دی ہے کہ پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کے سنگین ترین نتائج کا سامنا ایران کو کرنا پڑے گا.

ایران نے اس سے قبل پاکستان کو کسی قسم کی کوئی اطلاع فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے اس حملے میں معصوم بچوں کی شہادت ہوئی. پاکستان اس حملے کے خلاف کاروائی کر سکتا ہے. چین کی جانب سے پاکستان اور ایران کو مل کر معاملات کو ہینڈل کرنے کی بات کی گئی ہے. 

ایران پاکستان کا مسلم ہمسایہ ملک ہے مگر اس طرع کا حملہ کرنے کے پیچھے کی ابھی تک کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آئی. 

Post a Comment

0 Comments