پاکستان آرمی کے دو سابقہ افسران عادل راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزا سنا دی گئی

 غدار وطن عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو آج سزا سنا دی گئی

پاکستان آرمی کے دو سابقہ افسران عادل راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزا سنا دی گئی

پاک فوج سے ریٹائرڈ دو افسران عادل راجہ اور حیدر رضا مہدی کے کورٹ مارشل کے بعد عادل راجہ کو 14 سال اور حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید با مشقت کی سزا سنا دی گئی. آئی ایس پی آر نے ان کی سزاؤں کے متعلق آج اعلان کیا.

میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ اور کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی، دونوں پاکستانی سابق فوجی افسران تھے جن کے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فلاورز بھی ہے، اور سوشل میڈیا کا سہارا لے کر ان افسران نے پاکستان کے خلاف سازشیں اور پروگنڈے کئے اور پاک فوج اور آئی ایس آئی کی خفیہ باتیں بپلک کیں جو کہ سنگین ترین جرم ہے. یہ دونوں افراد پاک فوج کے رینک میجر اور کیپٹن اپنے ناموں کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے پاکستان, پاک فوج اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے خلاف پاکستان میں انتشار پھیلانے میں ملوث رہے. پاکستانی قوم کو انتشار پھیلا کر فوج کے خلاف اکساتے رہے اور خود کو محب وطن پاکستانی کہتے تھے.

دونوں ریٹائرڈ افسران کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت سزا سنائی گئی ہے. یہ دونوں پاک فوج کے جونواں کو بغاوت پر اکسانے کے ساتھ ساتھ آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کی شقوں کی خلاف ورزی کے مجرم قرار پائے، اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے بھارت کی طرفداری کرتے ہوئے پاکستان کے امیج کو پوری دنیا میں خراب کرنے کی کوشش کی اور سادہ لو پاکستانی عوام کو پاکستان کا نام استعمال کر کے فوج کے خلاف پروپیگنڈے کئے. ان کے خلاف یہ اقدام بہت ضروری تھا ریاست کے تحفظ اور مفاد کے خلاف کام کرنے والا چاہے کوئی بھی ہو اسے پاکستان کے دفاع اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ہر کز چھوٹ نہیں دی جا سکتی.

عدالت نے 7 اکتوبر اور 9 اکتوبر 2023 کو دونوں افراد کو مجرم قرار دیا تھا اور آج ان کی سزا کا فیصلہ سنایا گیا ہے.21 نومبر 2023 کو ان کے عہدے ضبط کر لیے گئے تھے. جس کے بعد یہ اپنے ناموں کے ساتھ فوجی رینک یعنی میجر اور کپٹن نہیں لگا سکتے. عدل راجہ اور حیدر مہدی کو انٹرپول کے تحت پاکستان لایا جائے گا یہ دونوں اس وقت پاکستان سے باہر مقیم ہیں اور پاک فوج کے عہدوں کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف سازشوں اور پروپگنڈوں میں لگے ہیں.

عادل راجہ 9 مئی کو پیش آنے والے واقعے میں بھی ملوث رہے ہیں. جس کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد بڑے پیمانے پر تشدد اور اہم فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے. یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے اب پاکستانی عوام کو بھی حقیقت کو سمجھنا چاہیے اندھوں کی طرع سیاسی اور فصلی بٹیروں کا دفاع بند کر کے اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے.

اسی سال جون میں، عادل راجہ اور حیدر رضا مہدی سمیت چار افراد کے خلاف اسلام آباد کے رمنا پولیس اسٹیشن نے 9 مئی کو پرتشدد مظاہروں کے دوران ہجوم کو بھڑکانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا.

عادل راجہ اور حیدر رضا کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی کئی دفعات شامل ہیں. یہ دفعہ 120-B (مجرمانہ سازش)، 121 (جنگ چھیڑنے کی کوشش کرنا)، 121-A (دفعہ 121 کے تحت قابل سزا جرم کے ارتکاب کی سازش)، اور 131 (بغاوت پر اکسانا یا کوشش کرنا). کسی بری، بحری یا فضائی ادارے کے اہلکاروں کو ان کی ڈیوٹی سے بہکانا)۔ مزید ان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ، 1997 کی دفعہ 7 (دہشت گردی کی کارروائیوں کی سزا)، 11-W (منافرت کو بھڑکانے کے لیے کسی بھی مواد کو چھاپنا، شائع کرنا یا پھیلانا) اور 21-I (امداد اور حوصلہ افزائی) کے تحت فرد جرم عائد کی گئی.

عادل راجا اور حیدر مہدی پاکستان سے باہر بیٹھ کر یہ کام کر رہے تھے. اس بات کے واضح امکانات ہیں کہ ان کا تعلق بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ ہے. اور ان کو سیاسی سپورٹ بھی حاصل ہے جس کے باعث یہ بےخوف ہو کر انتشار پھیلانے میں لگے رہے ان کی مکاری اور غداری کا انجام اس سے بھی سخت ہونا چاہیے کیونکہ یہ ہمارے ملک کی سلامتی کا سوال ہے. پاکستان کی سالمیت کو دشمن کے ساتھ مل کر نقصان پہنچانے کی سزا موت ہونی چاہیے جب تک ہم اس طرع کے فیصلے نہیں کرتے تب تک ہم ان غداروں کے بہکاوے میں آتے رہے گے اور اپنی فوج اور ایجنسی کے خلاف دشمن کے مددگار بنتے رہے گے. 

ایک بات یاد رکھیں کہ دشمن صرف ہماری فوج اور ایجنسی کی وجہ سے پاکستان کے قریب نہیں آ سکتا کیوں کہ لاکھوں ماؤں کے لال ہماری سرحدوں پر تعینات ہیں جو دشمن کی جارحیت کا ہمیشہ منہ توڑ جواب دیتے رہے ہیں اور دیتے رہے گے انشاءاللہ 

باقی آپ اگر سمجھتے ہیں کہ کوئی سیاسی جماعت ہمارا دفاع کر سکتی ہے یا آپ خود کچھ کر سکتے ہیں تو یہ آپ کی بھول ہے. یہ دور ٹیکنالوجی کا ہے جس میں دشمن ممالک کی افواج میزائل حملے اور جہازوں سے بمباری کر کے کچھ دنوں میں ہی آپ کا مکمل خاتمہ کر سکتی ہے. ان سے لڑنے کیلئے ہمیں بھی ویسی فوج اور ٹیکنالوجی چاہیے اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد بھی ہمارے ساتھ ہو گی تو ہی ہم اپنی آزادی برقرار رکھ سکتے ہیں اور گزشتہ 76 سالوں سے فوج ہی کے باعث اللہ تعالیٰ نے ہمیں بچا رکھا ہے. آج فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کیا جا رہا ہے کسی کو بھی مسلمانوں کا بہتا خون دکھائی نہیں دے رہا. عالم کفر ایک ایک کر کے مسلمان ممالک کو تباہ و برباد کرتا جا رہا ہے اور مسلمانوں پوری دنیا میں کثرت کے باعث مار کھا رہے ہیں کیوں کہ انھوں نے رسول اللہ ﷺ کے دین کو چھوڑ دیا اور جہاد کی تیاری نہیں کی جو کہ ہم پر فرض کیا گیا ہے.

پوری دنیا میں صرف پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے ایٹمی قوت اور جدید ہتھیاروں سے نوازا ہے اور کسی دشمن کی ہمت نہیں کہ وہ ہماری طرف میلی نگاہ سے دیکھ سکے. اور جب کوئی ہماری طرف ناپاک عزائم لے کر بڑھنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کا حشر 27 فروری والا ہوتا ہے اور ہو گا انشاءاللہ ہماری فوج اللہ کے کرم سے بہت منظم ہے. عادل راجہ اور حیدر مہدی جیسے چند غدار ہر ادارے میں پائے جاتے ہیں لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ وہ ادارہ ہی خراب ہے. خدا کے واسطے اپنی آنکھیں کھولیں اتنے اندھے مت بنے کے ریاست مدینہ کے نام پر بیہودگی اور منافقت کو نظر انداز کر دیں کیا ریاست مدینہ میں یہ کام ہوتے تھے. باقی ایک واقعے جس کی حیقیت کا بھی شاہد آپ کو مکمل علم نہیں ہے اس کی بنیاد پر آپ نے ساری فوج کو غدار کہنا شروع کردیا ہے اس میں دشمن کے سوا کس کا فائدہ نہیں ہے. اور زرا خدا کی عطا کردہ عقل کا استعمال کریں کہ پوری دنیا میں صرف پاکستانی فوج کے خلاف ہی پروگنڈے کیوں ہوتے ہیں اور کسی ادارے کو اتنی تنقید کا نشانہ کیوں نہیں بنایا جاتا یہ اب آپ پر ہے فوجی کوئی خلائی مخلوق نہیں ہیں جن کو آپ منہ اٹھا کر گالیاں دیتے ہو وہ بھی ہم میں سے ہیں کیسی ماں کے لال کسی بہن کے بھائی, کسی کے شوہر یا کسے کے باپ اور کچھ لوگ فوج میں ہوتے ہوئے بھی فوج کو برا اس لئے کہتے ہیں کہ آپ ان کے حوصلے پست کرتے ہو جو اپنے پیاروں سے دور ہیں ان کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتے تو کم از کم اپنی زبانیں خاموش رکھیں اس ملک پاکستان پر آپ کا احسان ہو گا باقی اللہ تعالیٰ اس ملک کا حامیوں ناصر ہے اگر آپ نے اس ملک کی ناقدری کی تو اللہ تعالیٰ کو کوئی فرق نہیں پڑنا وہ آپ کا محتاج ہر گز نہیں ہے اس نے جس طرح ماضی میں پاکستان کو بچایا ہے آج اور کل بھی بجائے گا انشاءاللہ کیونکہ پاکستان صرف پاکستان نہیں یہ اسلام کا پرچم تھامنے والا ملک ہے اور پاک فوج اور آئی ایس آئی اس کی حفاظت پر مامور ہیں.اس لئے اپنی فوج کے خلاف کسی سازش یا پروپگنڈے کا حصہ نہ بنے.

پاکستان زندہ باد 

پاک فوج پائندہ باد 

Post a Comment

0 Comments