عمران خان نے وہ کام کر دکھایا جو دشمن بھی نہ کر سکے

Imran Khan Against Pakistan Army

 واہ کپتان توں نے کمال کر دکھایا کہ آج قوم 6 ستمبر 1965 کے بہادر سپوتوں اور شہدا کو بھول کر یوتھیا پٹواری کھیل میں مگن ہے.اُس ادارے کو گالیاں دی جا رہی ہیں جس نے اس وطن کی خاطر دنیا کی دوسری بڑی ٹینکوں کی جنگ میں دشمن فوج کے آگ برساتے ٹینکوں کے سامنے اپنے سینوں پر بمب باندھ کر لڑی اور دشمن فوج کے ٹینکوں کا قبرستان بنا ڈالا. واہ کپتان تو نے آج قوم کی اکثریت اس ادارے کے خلاف کھڑی کر دی جو 1947 سے لیکر کر ابھی تک لاکھوں قربانیاں دے چکا ہے. ملک کی سرحدوں کی نگہبانی سے لیکر کر ملک کے اندرونی معاملات اور قدرتی آفات تک ہمیشہ قوم کی مدد کو پہنچا. یہ وہی قوم ہے جو اپنی فوج پر جان چھڑکتی تھی اور دشمن اس قوم کو ہزاروں پروپیگنڈوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود اپنے محافظوں کے خلاف نہ کر سکا واہ کپتان تو نے کمال کر دیا آج جان دینے والوں کو غدار سمجھا جاتا ہے اور تقریریں کرنے ملک کو نوچ کھانے اور غریب عوام کا خون چوسنے والے مخلص اور محب وطن ہیں.

Post a Comment

0 Comments