کڑوا سچ پاک فوج اور سیاست دانوں میں فرق

کڑوا سچ پاک فوج اور سیاست دانوں میں فرق  

اس وقت پاکستان کا صدر پی ٹی آئی کا ہے وزیر اعظم ن لیگ کا وزیر خارجہ پیپلز پارٹی کا پنجاب کا وزیر اعلیٰ ق لیگ کا سندھ میں حکومت پیپلز پارٹی کی خیبر پختون خواہ میں حکومت پی ٹی آئی کی ہے یعنی کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے لوگ کسی نہ کسی سیٹ یا عہدے پر موجود ہیں. تمام سیاست دان مل کر پاکستانی عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں اور اقتدار پانے کیلئے عوام کو کبھی کسی پارٹی کے خلاف تو کبھی فوجی جرنیلوں کے خلاف اکساتے ہیں اور عوام ایک دوسرے کو پٹواری, یوتھیا, جیالا ثابت کرنے میں لگی ہے.

پارلیمنٹ کے ممبران کو غریب عوام کی جیب سے پیسہ نکال کر مفت کی تنخواہیں بانٹی جاتی ہیں ان کا کام کیا ہے دل کیا تو اسمبلی میں آئے گے ورنہ گھر بیٹھے بیٹھے لاکھوں روپے ان کے اکاؤنٹس میں پہنچ جاتے ہیں دنیا کی ہر سہولت انھیں میسر ہے اور یہ سب پیسہ قومی خزانے سے دیا جاتا ہے عوام کے پیسے پر مزے سیاست دان کرتے ہیں 

سوشل میڈیا پر روز ایک نیا ٹرینڈ چلایا جاتا ہے اور ہم اپنے سب کام کاج چھوڑ کر سوشل میڈیا واریئر بن جاتے ہیں اور ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں اور بےحس سیاست دانوں کی خاطر اپنے دوستوں, رشتہ داروں سے بلاوجہ لڑ پڑتے ہیں.

سیاست دان اپنے خون کے رشتے والوں کے سگے نہیں ہیں تو آپ کے کیسے ہو سکتے ہیں یہ بات ہم سوچتے ہی نہیں ہیں اسی لئے اللہ تعالیٰ نے ہماری عقلوں پر پردہ ڈال دیا ہے اور ہمیں اپنے پرائے کی پہچان بھول چکی ہے.

آج پاکستان کے مختلف علاقوں میں حاص طور پر صوبہ بلوچستان میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے لوگوں کی جان, مال سیلاب کی نذر ہو رہی ہیں اور ہم اپنے ہم وطن اور مسلمان بھائیوں کی مدد کرنے کی بجائے سیاست دان کے چکر میں پھنسے ہوئے ہیں اور یوتھیا پٹواری کھیل میں مگن ہیں.

سیاست میں خون کے رشتے بھی منٹوں میں ختم ہو جاتے ہیں جیسا کہ پرویز الٰہی صاحب نے وزیر اعلیٰ کی کرسی پر براجمان ہونے کے لئے اپنے بڑے بھائی چوھدری شجاعت حسین سے منہ پھیر لیا ہے. شجاعت حسین آصف علی زرداری کی باتوں میں آ کر اپنا بڑھاپا خراب کر بیٹھے ہیں اور اب بوڈھے وارے صحافیوں اور وکیلوں کے درمیان پھنس گئے ہیں.

Pak army helicopter crash

سیاست دانوں نے ہماری مت مار رکھی ہے اور ہم بلاوجہ ان کے کہنے پر اپنے اپنے محافظوں کے خلاف صف آرا ہیں. گزشتہ دنوں پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس میں پاک فوج کے پانچ افسران اور ایک نائیک شہید ہو گئے تھے یہ لوگ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے جا رہے تھے کہ ان کا ہیلی کریش کر گیا. جب اس افسوسناک حادثے کی خبر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئیٹر پر پوسٹ کی تو عوام کا رد عمل انتہائی افسوس ناک تھا. لوگوں نے کمنٹس میں عمران خان کی فارن فنڈنگ کی آڑ میں فوج اور شہدا کو برا بھلا کہا. دشمن بھی مر جائے تو اس کے خلاف برے الفاظ استعمال کرنے والے کو ہم گھٹیا کہتے ہیں  لیکن یہ تو ہمارے محافظ تھے. کیا ہم اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ ہمیں یہ دکھائی نہیں دے رہا کہ ہمارے بھائی بہن جو مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں ان کی مدد کرنے والے ہمارے دشمن ہیں یا دوست. عمران خان یا نواز شریف یا کوئی بھی سیاسی آپ کو سیلاب کے تیز ریلوں سے بچانے نہیں آئے گا. اور جو بچا رہے ہیں ہمیں وہ دکھائی نہیں دیتے. سیاست دانوں کا ظاہر اور باطن بلکل مختلف ہوتا ہے یہ کمیرے کے سامنے پرفارم کرتے ہیں بلکل اسی طرع جس طرع کوئی اداکار اور گلوکار سٹیج پر پرفارمنس دیکھتا ہے

یہ تقریریں کر کے آپ کو جوش دلوا سکتے ہیں کیوں کہ انھیں آپ کی کم عقلی پر پورا یقین ہے کیمرے کے پیچھے کی کہانی تو بلکل مختلف ہے. عمران خان, نواز شریف, شہباز شریف, مریم نواز, مولانا فضل الرحمن, آصف علی زرداری جیسی بڑی گالی بھیڑوں نے پاکستان کو خوب لوٹا لیکن ان میں سے آج تک پاکستان کے لئے کچھ نہیں کیا. تصویر کے دو رخ ہوتے ہیں جو ہم نہیں دیکھتے ہمیں یہ لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان میں موٹر ویز بنوائے ہیں اور ہم مان لیتے ہیں مگر یہ نہیں سوچتے کہ کیا نواز شریف نے اپنی جیب سے پیسہ لگایا تھا. اگر ہاں تو پھر یہ دعویٰ کرنے کا حق انھیں حاصل ہے. لیکن جب انھوں نے اپنے سے کوئی پیسہ پاکستان کے لئے خرچ نہیں کیا تو ہم ان کو کس بات کی شاباشی دیتے ہیں. کیا آپ جانتے ہیں کہ شریف برادران کے موٹرویز اور میٹرو بسز کے پروجیکٹس پاکستان کو اتنے مہنگے پڑ رہے ہیں کہ ہماری نسلیں بھی اس کا قرض نہیں اتار سکتی.

آج ہم سیاسی معاملات میں فوج کو بدنام کرنے میں مصروف ہیں اگر فوج کا کام سیاست میں مداخلت کرنا نہیں ہے تو سیلاب طوفان اور آفات میں لوگوں کی جانیں بچانا بھی نہیں ہے. فوج کا کام تو ملک کی سرحدوں کو محفوظ رکھنا ہے اس وقت یہ لوگ کہاں مر جاتے ہیں اور فوج کو مدد کے لئے آنا پڑتا ہے. آج وہی فوج جو 80 فیصد بجٹ کے مزے کرتی ہے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے دن رات کام کر رہی ہے. پانی کے تیز بہاؤ میں فوج اور رینجرز کے جوان متاثرہ بزرگ اور بچوں کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر باہر نکال رہے ہیں ان کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کر رہے ہیں. پاک فوج کے ہیلی کاپٹر لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے ساتھ ان کے گھروں کے سامان کو بھی بچانے کے لئے کوشاں ہیں. کراچی سے پانی نکالنے اور گندے نالے تک صاف کرنے کے لئے فوج کے علاوہ کوئی شہریوں کی مدد کے لئے نہیں آتا. متعلقہ ادارے سہولیات نہ ہونے کے باعث ہاتھ کھڑے کر دیتے ہیں. آخر پاک فوج ہی ہماری مدد کو آتی ہے. گذشتہ سردیوں میں مری میں برف باری کی وجہ سے آنے والی سیاحوں کی بڑی تعداد برف میں پھنس کر رہ گئی تھی. برف باری زیادہ ہونے کے باعث وہاں قدم بڑھانا بھی مشکل تھا لوگوں کی سانس بند ہو رہی تھی. مری کی عوام نے مشکل میں پھنسے سیاحوں سے ہزاروں روپے لوٹے کئی افراد جاں بحق ہوئے. مصیبت میں مبتلا سیاحوں کی مدد کرنے کی بجائے لوگوں نے ان پر طنز کسے  پاک فوج کے جوان وہاں بھی پہنچے اور مصیبت میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا.

پاک فوج کی کاوشوں اور قربانیوں کے بدلے میں پاکستانی قوم کہتی ہے کہ فوج ملک کا 80 فیصد بجٹ کھا جاتی ہے.

پاک فوج کے جرنیلوں کی قابلیت اور جوانوں کو پرعزم رکھنے کے صلے میں انھیں گندی گالیاں دی جاتی ہیں. فوج کچھ نہ کرے پھر بھی بدنام اور کرے تو پھر بھی بیرونی مداخلت کا الزام عائد کر دیا جاتا ہے اور آج کل تو انھیں غدار کہا جانے لگا ہے. یہ کون نہیں جانتا کہ فوج نہ ہو تو پاکستان کی حالت کیا ہو گی انھیں کے بل بوتے پر امریکا کو دھمکیاں دیتے ہیں اور انھیں کو امریکی غلام کہتے ہیں.

پاک فوج اور آئی ایس آئی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے جو ہمیں عطا فرمائی گئی ہے مگر ہم اس کی قدر نہیں کرتے بلکہ الٹا انھیں پر الزامات کی بوچھاڑ کر دیتے ہیں. پاک فوج کمزور نہیں ہے جنرل باجوہ سول حکومت کو ایک منٹ میں گھر بھیج سکتے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کر رہے اور خاموش ہیں تو ان کی شرافت کا ناجائز فائدہ مت اٹھاؤ. مارخور جس کے سامنے دنیا کی بڑی بڑی ایجنسیاں بے بس ہیں ان پر دو ٹکے کے اینکر عمران ریاض خان اور اس طرع کے لفافے الزام لگاتے ہیں کہ ان کے پیچھے ایجنسیاں لگی ہیں اور جنرل باجوہ یہ سب کروا رہے ہیں. لفافہ صحافی جو پیسوں کے لئے اپنا ایمان تک بیچ رہے ہیں وہ ان کی اتنی اوقات ہی نہیں کہ پاک فوج کے سپاہ سالار ان سے بات کریں. یہ لوگ ویڈیو بنا کر بس ٹر ٹر کر دیتے ہیں اور قوم بیوقوف بن جاتی ہے آور اتنا تک سوچنے کی زحمت نہیں کرتی کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی کا دنیا میں ایک نام ہے جن کے سامنے ان کا جھوٹا خدا امریکا بھی دم نہیں مار سکتا تو یہ کس کھیت کی مولی گاجر ہیں 

 اللہ تعالیٰ پاکستان اور پاک افواج کا خامی و ناصر ہو آمین ثم آمین 

Post a Comment

0 Comments