ضمنی انتخابات کے نتائج تحریک انصاف کی کامیابی پر عمران خان کی ٹوئٹ

  پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 20 میں سے 18 نشستیں اپنے نام کر لی ہیں اور ن لیگ کو صرف 2 سٹیں مل سکی. ن لیگ کا گڑھ سمجھے جانے والے لاہور سے تحریک انصاف کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور اس  کے ساتھ مسلم لیگ نون کو بڑا دھچکا بھی لگا ہے

 ن لیگ امیدواروں نے تحریک انصاف کی فتح کو تسلیم کیا یہ بہت اچھی بات ہے. مریم نواز نے بھی خوش دلی سے ضمنی انتخابات کے نتائج کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تحریک انصاف کی جیت کو خوش دلی سے قبول کرنا چاہیے

ووٹنگ کے دوران ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ لگتا ہے کہ آج بلا دھاڑے گا.

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرنے کے بعد ٹویٹر پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں اوپر لکھا ہے کہ بس نام رہے گا اللہ کا اور ساتھ فیض احمد فیض کی غزل کے یہ اشعار لکھے

جو غائب بھی ہے حاضر بھی

جو منظر بھی ہے ناظر بھی 

عمران خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شئر کرتے ہوئے لکھا "میں سب سے پہلے اپنے پی ٹی آئی ورکرز اور پنجاب کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے صرف پی ایم ایل این کے امیدواروں کو ہی نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری، خاص طور پر پولیس کی طرف سے ہراساں کیے جانے، اور مکمل طور پر جانبدار ای سی پی کو شکست دی۔  ہمارے تمام اتحادیوں، PMLQ، MWM اور سنی اتحاد کونسل کا شکریہ

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم دن ہے، پی ٹی آئی آسانی سے جیتے گی عوام نے آج  غلامی نامنظور کا پیغام دے دیا ہے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں پاکستان کے فیصلے بند کمروں میں ہوتے تھے لیکن آج وقت بدل چکا ہے عوام باشعور ہے.

عمران خا ن نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد کل بروز پیر دن 3 بجے تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس رکھا ہے اس اجلاس میں آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا.

Post a Comment

0 Comments