بریکنگ نیوز اینکر عمران ریاض خان کو آدھی رات کے وقت گرفتار کر لیا گیا

بریکنگ نیوز اینکر عمران ریاض خان کو آدھی رات کے وقت گرفتار کر لیا گیا 

پاکستان کے مشہور ترین اینکر پرسن عمران ریاض خان کو اب سے کچھ دیر قبل اسلام ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا ہے. عمران ریاض خان کو رات بارہ بجے گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت ڈسٹرکٹ اٹک کی کسی جیل میں قید ہیں. ارشد شریف  صدیق جان اور عمران ریاض خان کے وکیل بھی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ چکے ہیں. عمران ریاض خان کی گرفتاری کو توہین عدالت کیس کے طور پر ڈیل کیا جائے گا. پاکستان میں  دوسری مرتبہ عدالت کی سماعت رات کے وقت ہو رہی ہے. عمران خان کی گرفتاری کو توہین عدالت اس لئے کہا گیا ہے کیوں کہ عدالت سے انہوں نے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر رکھی تھی اور اسے میں انہیں گرفتار نہیں کیا سکتا تھا لیکن پولیس نے پھر بھی انہیں گرفتار کر لیا.دوسری قابل غور بات یہ ہے کہ عمران ریاض خان کو گرفتار اسلام آباد کی حدود سے کیا گیا لیکن گرفتاری اٹک پولیس نے کی. عدالت کی جانب سے اسلام آباد پولیس کے آئی جی کو صبح 10 بجے سے پہلے کورٹ میں حاضر ہونے کا حکم نامہ جاری کیا جا چکا ہے لیکن اسلام آباد پولیس نے عمران ریاض کو گرفتار نہیں کیا تو ان پر کیسے کاروائی ہو گی جب کہ عمران ریاض کو اٹک پولیس نے گرفتار کیا ہے قانون کے مطابق  پولیس کسی بھی دوسرے ضلع میں جا کر کسی  کو گرفتار  نہیں کر سکتی .

عمران ریاض خان کو لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے. عمران ریاض خان سمیت 300 سے زائد صحافیوں پر ایف آئی آر درج کی گئی جو پاکستان میں رجیم چینج آپریشن پر وڈیوز بنا کر عوام میں شعور اجاگر پیدا کرنے کا کام رہے تھے. عمران ریاض خان کو بہت سے لوگ دیکھتے اور سنتے ہیں کیوں کہ انھیں ایک سچا اور دلیر صحافی مانا جاتا ہے. عمران ریاض خان کی ویڈیوز اور ٹوئٹس ایمپورٹڈ حکومت کے لئے خطرہ ہیں اسی لئے حکومت ان کی آواز کو دبانے کیلئے عمران ریاض خان کو بے بنیاد الزامات میں پھنسا کر گرفتار کرنے کی کوشش میں تھی اور آج انھیں گرفتار بھی کر لیا گیا ہے لیکن عمران ریاض خان کی گرفتاری کوئی عام صحافی کی گرفتاری نہیں ہے یہ ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور صرف ان کی گرفتاری کی خبر آدھی رات ہونے کے باوجود جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے بہت سے سیاسی لوگوں نے ٹوئٹس بھی کی ہیں اور کل عمران ریاض خان کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کے اعلان  بھی جاری کئے ہیں 

عمران ریاض خان کے یوٹیوب اور فیس بک پر لاکھوں فینز ہیں اور ساتھ میں وہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایک مضبوط سپوٹر بھی مانے جاتے ہیں. کپتان کی طاقت عوام ہیں اس وقت عوام کا سمندر کپتان کے ساتھ کھڑا ہے یہ  ہر کوئی جانتا ہے. جب کے ماہرین کے مطابق اگلا نمبر عمران خان کا ہے دونوں عمران جب سلاخوں کے پیچھے جائیں گے تو ملک میں طوفان مچ جائے گا. 

موجودہ حکومت نے پہلے ہی ملک کا بیڑا غرق کر کے رکھا ہوا ہے اور اس وقت پاکستان معاشی سیاسی اور اقتصادی لحاظ سے شدید مشکلات کا شکار ہے. اوپر سے حکومت کے ایسے اقدامات ملک کو تباہی کی طرف لے جا سکتے ہیں.

عمران ریاض خان کی گرفتاری کے بعد اب حالات سنگینی کی طرف جا رہے ہیں. اللہ تعالیٰ پاکستان کی خیر فرمائے آمین ثم آمین 

Post a Comment

0 Comments