ضمنی انتخابات میں دھاندلی ثابت کرنے کیلئے کپتان کو موبائل فون ڈیٹا ہیک کروانا مہنگا پڑ گیا ڈیلی پاکستان کے ہوسٹ یاسر شامی کا تہلکہ خیز انکشاف

 اسلام و علیکم دوستو 

دوستو ڈیلی پاکستان والے یاسر شامی سے آپ سب اچھی طرع واقف ہوں گے. یہ لوگ پیسہ کمانے اور ریٹنگ  بڑھانے کیلئے سب کچھ کرتے ہیں. چھوٹی سی بات کو کھینچنا سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ دکھانا, موقع سے فائدہ اٹھا کر ریڈیوز پر وییوز لینا, معصوم لوگوں کے جذبات سے کھیلنا ان کے لئے عام بات ہے. لیکن اب یہ سیاست کے ساتھ ملک کے اداروں کو بھی کھیل کا حصہ بنانے لگے ہیں.

ضمنی انتخابات میں دھاندلی ثابت کرنے کیلئے عمران خان  کو موبائل فون ڈیٹا ہیک کروانا مہنگا پڑ گیا ڈیلی پاکستان کے ہوسٹ یاسر شامی کا تہلکہ خیز انکشاف

پاکستان آرمی اور انٹیلی جنس ایجنسی جو ہماری محافظ ہے. ان کے خلاف دشمن اور غدار نئے نئے حربے استعمال کرتے رہتے. ہمارا نام نہاد الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے کچھ لفافے پاکستان کی فوج اور ایجنسی کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے.

آج ڈیلی پاکستان پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے جس میں یاسر شامی صاحب نے کسی سیاسی جماعت کے بڑے لیڈر کا بغیر نام لئے زکر کیا اور کہا کہ دھاندلی ثابت کرنا ایک بڑے سیاسی لیڈر کو مہنگا پڑ گیا اور ساتھ میں لگے ہاتھ انھوں نے آئی ایس آئی کو بھی اس میں شامل کرتے ہوئے بدنام کیا.

دوستو یاسر شامی کے مطابق ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر نے ایک ہیکر کو دھاندلی ثابت کرنے کے لئے ن لیگ کے ایک قریبی آئی ایس آئی آفیسر کا موبائل ہیک کرنے کے لئے ہائر کیا تھا یہ بات انھوں نے میجر عادل راجا جو کہ ایک ریٹائرڈ فوجی ہیں ان کی ایک ٹوئٹ کے ساتھ آگے بڑھائی.

اس ٹوئٹ میں صرف یہ لکھا کہ ہے کہ "زرائع کے مطابق مبینہ طور پر سیکٹر کمانڈر پنجاب کا موبائل فون اور تمام ڈیٹا ہیک ہوا جس میں ان کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق ن لیگ سے تمام روابط بھی شامل ہیں"

پہلی بات تو یہ ہے کہ میجر عادل اب فوج کا حصہ نہیں ہیں ان کے کون سے زرائع نے یہ خبر دی کہ ایک حاضر سروس آفیسر کا ڈیٹا ہیک ہو گیا ہے ساتھ میں انھوں نے مبینہ کا لفظ استعمال کیا جو کہ خبر کے غلط یا درست ثابت ہونے سے پہلے کیا جاتا ہے. میجر صاحب کی ٹوئٹ میں تو بس اتنا ہی زکر تھا لیکن یاسر شامی جو کہ مائک اٹھا کر انٹرویو لینے ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں اس کے پاس ایسے کون سے زرائع ہیں جو آئی ایس آئی کے پاس بھی نہیں ہے. جنھوں نے ہیکر کا پتہ لگایا لیا. یاسر شامی کے مطابق جس نے ہیکر کو یہ کام دیا تھا وہ خود بلیک میل ہونے لگا. کیوں کہ اس انجان ہیکر نے جب مطلوبہ موبائل کو ہیک کیا تو اس کا سارا ڈیٹا ہیکر کے پاس پہنچ گیا جب ہیکر نے اس ڈیٹا کو چیک کیا تو اسے دو ایسی ویڈیوز ملیں جن کی قیمت زیادہ ہو سکتی تھی اور اسی لالچ میں

 اس ہیکر نے الٹا اسے ہی بلیک میل کرنا شروع کر دیا جس نے اسکو کام دیا تھا.

پھر اس ہیکر بھائی نے جیسے صرف یاسر شامی جانتے ہیں اور وہ بھی صرف یاسر شامی کو ہی جانتا ہے اس نے کہا کہ میں یہ دو ویڈیوز آپ کو دوں گا جس پر یاسر شامی نے فوری ویڈیو بنا کر لوگوں کو بتانا شروع کر دیا کہ وہ دو ویڈیوز منظر عام پر آتے ہی تہلکہ مچا دیں گی. ضمنی انتخابات میں دھاندلی ثابت کرنے والا کون ہو سکتا ہے شامی بھائی نے تو نہیں بتایا پر ہر کوئی جانتا ہے یہ عمران خان کی بات کر رہا ہے. وڈیوز نازیبا حرکتوں پر مبنی ہیں چلو یہ ہم مان لیتے ہیں. لیکن دنیا کی نمبر ون انٹیلیجنس ایجنسی جس نے روس امریکا بھارت سمیت دنیا بھر کی خفیہ ایجنسیوں کو دھول چٹائی ہے ان کی وجہ سے آج تک دنیا کی بڑی ےایجنسیاں ہمارے ایٹمی ہتھیاروں کو ٹریس نہیں کر پائی ان کے ماہر ترین اور ہر طرع کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والے ہیکرز کے ہوتے ہوئے ان سے پاکستان کی خفیہ انفارمیشن ہیک نہیں ہو پا رہی اور کئی بار تو ان کی اپنی ویب سائٹ پر پاکستان زندہ باد لکھا دکھائی دینے لگا. اس ایجنسی کی وجہ سے دشمن پریشان ہیں کہ آخر یہ انسان ہیں یا جنات اس ایجنسی کے ساتھ ایک عام ہیکر نے ہاتھ کر دیا واہ کمال ہو گیا ہے. 

میرا کچھ وقت بھی گزرا ہے جہاں تک میں جانتا ہوں کہ ایک آئی ایس آئی کا ایجنٹ جو فوج سے ایجنسی میں شامل ہوتا ہے اس کا جینا مرنا آئی ایس آئی کے ساتھ ہوتا ہے اور ایک ایجنٹ کے پیچھے پوری ٹیم کام کر رہی ہوتی ہے لیکن مچال ہے کہ آئی ایس آئی کے ایجنٹس بھی ایک دوسرے کو جانتے ہوں یہ اتنی خفیہ ہے.

یقین مانے مجھے یہ سن کر شدید حیرت ہوئی کہ آئی ایس آئی کے ایک آفیسر رینگ کے بندے کا موبائل فون اور ڈیٹا ایک عام سے ہیکر نے نکال لیا سونے پر سہاگہ تو اس ہیکر کو ملنے والی وہ ویڈیوز ہیں جن کی وجہ سے وہ اپنے مالک سے بھی غداری پر اتر آیا. یاسر شامی نے کمال کا ہیکر ڈھونڈ نکالا ہے. اب ہم انتظار میں ہیں کہ وہ ویڈیو کب منظر عام پر آئیں گی اور فوج اور ایجنسی کے دشمنوں کی ہڈیوں پر پلنے والے بھونکنا شروع کریں گے. اور یاسر شامی صاحب کے لئے خوب نوٹوں کی بارش ہو گی. 

آئی ایس آئی اور فوج کے علاوہ سب محب وطن ہیں سب سیاست دان بیوروکریٹ دن رات پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں پر پتہ نہیں فوج اور ایجنسی بیچ میں کہاں سے آ جاتی ہے اور سارا کام بگاڑ دیتی ہے. جو عمران خان کے نام پر جنرل باجوہ اور آئی ایس آئی کو گالیاں دے رہے ہیں ان سے صرف اتنا کہوں گا کہ دل کھول کر اپنے کلیجے ٹھنڈے کر لو فوج اور ایجنسی آپ کو کچھ نہیں کہی گی مگر جب بات ملک کی سلامتی پر آئی گی تو یہ فوج اور ایجنسی آپ کو سرپرائز دے گی انشاءاللہ کپتان کا لانگ مارچ یاد ہے نہ پلان سی کے تحت کیا ہونے والا تھا اور آخری وقت میں مار خور نے ساری بازی الٹ دی سمجھ دار کے لئے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے.

جو لوگ کہتے ہیں کہ فوج ن لیگ کے ساتھ ملی ہے تو وہ بتا دیں جب عمران خان وزیراعظم تھے تو فوج تو ان کے ساتھ بھی تھی. 

 فوج کی جانب سے کئی بار یہ بات دہرائی جا چکی ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں جو بھی سول حکومت بنتی ہے فوج اس کے ساتھ ہوتی ہے اب یہ تو ہو نہیں سکتا کہ عمران خان کی کرسی گئی ہے تو فوج ن لیگ پر حملہ کر دے اور اوپر سے کچھ زیادہ محب وطن لوگ اس کو بھی کیش کروائیں گے اور حاصل کیا ہو گا فوج کے خلاف نفرت پیدا ہو گی اور دشمن کے راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ فوج اور قوم کا ایک ہونا ہے.

جب سیاست دان زیاد ہوشیاری دیکھانے لگیں تو پھر فوج کو سر پرائز دینا پڑتا ہے اور فوج ملک کی سلامتی پر کمرومائیز نہیں کر سکتی.

آصف غفور صاحب کی ایک بات دوہرانا چاہوں گا فوج کو اس کا کام مت سکھاؤ فوج اپنا کام کرنا اچھی طرح جانتی ہے اور تم لوگ فوج سے کس بدلے کی بات کرتے ہو کیا تم فوج سے بدلہ لے سکتے ہو تم کہتے ہو فوج کو تباہ کر دیں گے اگر آرمی چیف نے پہلے دن مجھے یہ نہ کہا ہوتا کہ بیٹا ان کو جو کچھ کرنا ہے کرنے دو ورنہ تم لگ پتہ جانا تھا کہ فوج کیا ہے اور کیا کر سکتی ہے.

آخر میں ان لوگوں سے کہوں گا جو لوگ کہتے ہیں فوج اور ایجنسی ملی ہوئی ہے. فوج بک گئی وغیرہ وغیرہ جس دن یہ حقیقت میں بگ گئی تو شاہد تم اور تمہاری نسلیں بھی اس ملک کو نہیں بچا سکیں گی.

اللہ تعالیٰ پاکستان جا حامی و ناصر ہو 

پاکستان زندہ باد پاک فوج پائندہ باد 

Post a Comment

0 Comments