Bollywood's Queen Kangana Ranaut Post About CEO Of Qatar Airways Over Vasu Boycott

Kangana Ranaut Instagram Post Against CEO Of Qatar Airlines 

انڈین فلم سٹار کنگنا رناوت کو بالی کی کنٹرورشل کوئین کہا جاتا ہے اور یہ اپنے متضاد بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں. بالی وڈ میں سب سے زیادہ فیس چارج کرنے والی بھی کنگنا ہیں جو تقریباً ایک فلم کرنے کا 27 کڑور روپے تک وصول کرتی ہیں 

 ان کی پچھلے کچھ سالوں سے فلمیں بری طرع فلاپ ہوتی رہی ہیں اور حالیہ فلم دھکڑ باکس آفس پر ڈیزاسٹر ثابت ہوئی اور دوسرے ہی دن اسے سینما گھروں سے ہٹا دیا گیا کیوں کہ لوگ ان کی فلم دیکھنے آنا ہی نہیں چاہتے تھے اور سینما گھروں کے مالکان نے انہیں دنوں میں رلیز ہونے والی فلم بھول بھلیاں 2 دیکھانا شروع کر دی جس کے بعد سے یہ شدید دباؤ کا شکار ہیں اور عجیب و غریب حرکتوں پر انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے

کنگنا رناوت کی زہانت پر انہیں داد دینا پڑے گی بھارتی جنتا پارٹی کی نوپور شرما اور نوین کمار کے توہین رسالت ﷺ پر عرب ممالک نے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا اور قطر آئر لائنز کی جانب سے بھی گستاخی رسول ﷺ کرنے پر بھارت کا بائیکاٹ کیا  جس کے بعد ٹوئٹر پر بھارتی صارفین کی جانب سے قطر آئر لائنز کا بائیکاٹ کرنے کی ایک ویڈیو سامنے آئی جسے واسو نامی ایک لڑکے نے بنا کر اپلوڈ کیا تھا. اس لڑکے نے ویڈیو میں کہا کہ قطر نے ہماری دیوی دیوتاؤں کی گندی تصاویر بنانے والے کو شہریت دی تھی اور اس معاملے پر ہم نے تو ان کا بائیکاٹ نہیں کیا تھا لیکن قطر ایئر ویز نے اتنی سی بات پر بھارت کا بائیکاٹ کر دیا. واسو دیو کا کہنا تھا کہ قطر ایئر لائنز کا اب ہم بھی بائیکاٹ کریں گے اس ویڈیو کا خوب مزاق بنایا گیا کیوں کہ اس لڑکے نے بچکانہ حرکت کی تھی. سوشل میڈیا پر اس کی میمیز بنائی جانے لگی کیوں کہ یہ سورج کو چراغ دکھانے کی بات تھی. اس کی ویڈیو کو دیکھ کر کسی سوشل میڈیا یوزر نے قطر آئر ویز کے سی ای او اکبر ال باکر کی پانچ سال پرانی ویڈیو کو انتہائی نفاست سے ڈب کر کے واسو دیو کی ویڈیو کے ری ایکشن کے طور پر سوشل میڈیا پر ڈال دیا. یہ ویڈیو صرف انٹرٹیمنٹ کے لئے بنائی گئی تھی جو خوب وائرل ہوئی. اس ویڈیو میں قطر آئر ویز کے سی ای او اکبر ال باکر ایک انٹرویو کے دوران واسو دیو صاحب کے ان کی کمپنی کا بائیکاٹ کرنے پر پریشان ہو کر کہہ رہے تھے کہ واسو دیو ہمارے بہت بڑے شئر ہولڈر ہیں اور ان کی ہماری کمپنی میں 624 روپے کی انویسمنٹ ہیں.

ہمارا اس طرع بائیکاٹ نہ کریں کیوں کہ واسو دیو صاحب نے بائیکاٹ کے سپیلنگ بھی غلط لکھے تھے. ڈب کی گئی ویڈیو میں قطر آئر ویز کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ واسو دیو صاحب ہم اپنا ایک جہاز آپ کو دے دیں گے جس میں آپ ٹک ٹاک بناتے رہنا لیکن جو آپ نے ہمارے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے اسے واپس لے لیجیے نہیں تو ہماری بلین ڈالرز کی کمپنی تباہ برباد ہو جائی گی.

کنگنا رناوت نے جب یہ ویڈیو دیکھی تو دماغ کا استعمال کیا بنا یا شاید نشے میں فوراً واسو دیو کا مزاق اڑانے پر قطر آئر لائنز کے مالک کو مورکھ کہہ ڈالا اور ایک غریب لڑکے کا مزاق بنانے پر کھری کھوٹی سنائی لیکن یہ بھول گئی کہ واسو دیو کوئی مودی جی نہیں جس کے لئے دنیا کی سب سے بڑی ایئر ویز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو پریشان ہو گئے ہیں. اگر مودی جی ہوتے بھی تو قطر آئر ویز کو ان سے بھی کوئی فرق نہیں پڑنا تھا.  

جب کنگنا رناوت کو ہوش آیا تو انھوں اپنے انسٹاگرام سے پوسٹ کو فوری ڈلیٹ  کر دیا لیکن یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے میڈم کنگنا رناوت کی پوسٹ ڈلیٹ کرنے تک یہ پوری دنیا میں بات پھیل گئی اور کنگنا رناوت لوگوں کے سامنے خود تماشہ بن گئی. اسے کہتے ہیں دوسرے کا درد اپنے سر لینا اور کنگنا میڈم اکثر ایسا کرتی رہتی ہیں.

Post a Comment

0 Comments